پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے قبل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے لئے پارٹی ممبران پارلیمنٹ کے دو گروپوں کی تشکیل نو کی ہے۔ دونوں ایوانوں میں پارٹی کے نقطہ نظر کو برقرار رکھنے کے لئے ممبران پارلیمنٹ کو مختلف ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
ادھیر رنجن چودھری لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے رہنما ہوں گے اور گورو گوگوئی کو نائب رہنما بنایا گیا ہے۔ جبکہ کے سریش کو چیف وہپ مقرر کیا گیا ہے۔