کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی علاج کے لیے اپنے بیٹے راہل گاندھی کے ساتھ امریکہ روانہ ہوگئی ہیں۔
سونیا گاندھی راہل کے ساتھ علاج کے لیے امریکہ روانہ
تنظیم نو کے بعد کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی اپنے بیٹے راہل گاندھی کے ساتھ علاج کے لیے امریکہ روانہ ہوگئی ہیں۔
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ اور نومنتخب جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے گزشتہ شام ایک بیان میں کہا کہ سونیا گاندھی باقاعدہ صحت ٹیسٹ کے لیے امریکہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی آج روٹین میڈیکل چیک اپ کرانے کے لیے امریکہ روانہ ہوئی ہیں۔ ان کے سفر کو وبا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ ان کے سفر میں ان کے ساتھ راہل گاندھی بھی ہیں۔ ہم ان کی فکر کرنے اور نیک خواہشات کے لیے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سونیا گاندھی اور راہل گاندھی لوک سبھا کے رکن ہیں اور پیر کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کی شروعات ہورہی ہے۔ یہ سفر یکم تک چلے گا اور اور کانگریس کے ان دونوں چوٹی کے رہنماؤں کی اس اجلاس میں شامل ہونے کی امید کم ہے۔