کانگریس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ 'میٹنگ کی تیاری چل رہی ہے اور اس میں شامل ہونے کے لیے اپوزیشن کی تمام اہم جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کی یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔
سونیا نے 22 مئی کو اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ طلب کی - کانگریس پارٹی خبر
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہاجر مزدوروں کی صورت حال اور اس سے بدتر ہوئے اقتصادی حالات سے نمٹنے کے لیے حکومت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے جمعہ کے روز اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ طلب کی ہے۔
سونیا نے 22 مئی کو اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ طلب کی
ذرائع نے کہا کہ 'سونیا گاندھی کی پہل پر منعقد ہو رہی اس میٹنگ میں مزدوروں کی حالت زار اور 20 لاکھ روپے کے اقتصادی پیکج کے ساتھ ہی کسانوں، غریبوں اور مزدوروں کے مسائل پر بحث متوقع ہے۔