اترپردیش کے اسپتالوں پر متنازع تبصرے کرنے کے معاملے میں گرفتار کیے گئے دہلی کے سابق وزیر قانون و عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے سومناتھ بھارتی کو سلطان پور کی خصوصی ایم پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا۔
خصوصی عدالت کے جج پی کے جینت نے ریمانڈ منظور کر کے انہیں 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دہلی کے سابق وزیر قانون اور دہلی کی مالویہ نگر سیٹ سے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی نے پریاگ راج کے ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر میں گندگی اور کتے کے بچوں کو دیکھنے کے بعد بیان جاری کر کے کہا تھا کہ 'اترپردیش کے اسپتالوں میں کتے کے بچے پیدا ہوتے ہیں۔'