اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں مکمل پابندی پر کچھ راحت

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر دارالحکومت میں منگل سے مکمل پابندی پر کچھ راحت دی گئی ہے۔

دہلی میں مکمل پابندی سے کچھ راحت
دہلی میں مکمل پابندی سے کچھ راحت

By

Published : Apr 28, 2020, 12:10 PM IST

دہلی حکومت نے کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق چند خدمات شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

مکمل پابندی کے دوران جن خدمات کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں ویٹرنری ڈاکٹر، الیکٹریشن، پلمبروغیرہ شامل ہیں۔

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے جاری کردہ آرڈر میں ہیلتھ ورکرز، لیب ٹیکنیشن اور سائنس دانوں کے بین ریاستی دوروں کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جانوروں کے اسپتال،ڈسپنسری، کلینک، پیتھالوجی، لیب اور ویکسین دواؤں کی فروخت اور فراہمی کی بھی اجازت دی ہوئی ہے۔

سبھی میڈیکل اسٹاف، سائنسداں، نرسیں، پیرامیڈیکل اسٹاف، لیب ٹیکنیشن کے علاوہ اسپتال کے اسٹاف کو بین ریاستی ٹرانسپورٹ (ہوائی جہاز کے ذریعہ بھی) جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ واٹر پیوریفائر میکینک، بک اسٹور اور بجلی کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے چند شرائط کے ساتھ ان سبھی کو چھوٹ دی تھی۔ دودھ، ادویات اور گروسری دکانوں کو کھولنے کی پہلے ہی اجازت تھی۔

واضح رہے کہ دہلی میں پیر کے روز کورونا مریضوں کی تعداد 190 سے تجاوز کرکے 3108 پر پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 54 ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details