قومی دارالحکومت دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک ایک غیر معمولی بحران نبردآزما ہے، اس لیے فی الحال اسے سماجی تنظیموں کی خدمات اور وسائل کی بہت ضروی ہے۔
مہلک وائرس 'کورونا' کے ملک میں مسلسل پھیلنے کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اہم سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ اس غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار پر غور و خوض کیا۔
وزیر اعظم اس سے پہلے بھی ڈاکٹرز، صحافیوں، صنعتکاروں اور دیگر طبقات کے ساتھ موجودہ صورتحال میں تعاون کے لیے بات چیت کرچکے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک ایک غیر معمولی بحران کے دور سے گزر رہا ہے اور اسے ان تنظیموں کی خدمات اور وسائل کی بہت سخت ضرورت ہے۔