اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت میں سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے متعلق نئے ضوابط - بھارت میں سوشیل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم

حکومت نے سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر لگام کسنے کے لیے نئے رہنمایانہ اصولوں کا اعلان کیا ہے جن کی مدد سے ڈیجیٹل کنٹینٹ اور پلیٹ فارمس پر نظر رکھی جائے گی۔ حکومت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے سخت اصول مرتب کئے ہیں تاکہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور فرضی خبروں پر روک لگائی جاسکے۔ سوشل میڈیا سے متعلق رہنما خطوط کو الیکٹرانکس و آئی ٹی وزارت کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ وہیں ڈیجیٹل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے متعلق ڈیجیٹل میڈیا ایتھک کوڈ کا نفاذ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعے کیا جائے گا۔

Social Media Status and Laws across Countries
بھارت میں سوشیل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے متعلق نئے ضوابط

By

Published : Feb 27, 2021, 8:07 PM IST

بھارت میں سوشل میڈیا و او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے متعلق نئے ضوابط کے اہم نکات:

  • سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ کو ہٹانے سے قبل پوسٹ کرنے والے شخص کو اس کی اطلاع دی جانی چاہئے اور وجوہات کی تفصیل سے آگاہ کیا جائے اور اسے اپنے موقف کو واضح کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے۔
  • ایسی شکایت جس میں کسی شخص کو مکمل یا جزوی عریاں ظاہر کیا گیا ہو یا جنسی فعل کو ظاہر کیا گیا ہو یا پھر جعلی تصاویر کے بارے میں موصول ہونے کے بعد اندرون 24 گھنٹے اسے پلیٹ فارم سے ہٹانا ہوگا۔
  • سوشل میڈیا سائٹز کی جانب سے کسی بھارتی شہری کو چیف آفیسر کی حیثیت سے تقرر کیا جائے تاکہ وہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ 24x7 رابطہ میں رہے۔ اسی طرح شکایات سے متعلق ریزیڈنٹ افسر کی تقرری بھی ضروری ہوگی جو بھارت کا شہری ہونا چاہئے۔
  • سوشل میڈیا انٹرمیڈیئریز کو ایسی ٹکنالوجی فراہم کرنا ہوگا جس سے کسی بھی معلومات کو سب سے پہلے شائع کرنے والے کی شناخت بآسانی کی جاسکے اور اسے بھارت کی سالمیت اور اقتدارِ اعلیٰ سے متعلق تحقیقات اور ملزم کو سزا دینے کے لیے استعمال کی جا سکے۔
  • سوشل میڈیا اداروں کو کسی عدالت یا حکومت کی جانب سے حکم یا پھر سرکاری ایجنسیوں کی ہدایت پر متنازعہ معلومات حذف کیا جائے۔
  • متن کی سیلف کلاسیفکیشن: او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو جنہیں ضابطوں میں آن لائن متن کا پبلشر قرار دیا گیا ہے، کو اپنا متن 5 زمروں میں تقسیم کرنا ہوگا، جن میں یو ( یونیورسل)، یو / اے 7+، یو / اے 13+، یو / اے 16+ اور اے (ایڈلٹ) شامل ہیں۔
  • ڈیجیٹل میڈیا پر خبروں کے پبلشر کو پریس کونسل آف انڈیا کے جرنلسٹک کنڈکٹ کے ضابطوں پر عمل کرنا ہو گا اور کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ریگولیشن ایکٹ کے تحت پروگرام کوڈ پر عمل کرنا ہو گا۔

مختلف ممالک میں سوشل میڈیا سے متعلق قانون:

جرمنی

جرمنی میں نیٹز ڈی جی قانون کا 2018 میں نفاذ عمل میں آیا تھا۔ ملک میں 20 لاکھ سے زائد صارفین نے متعلقہ کمپنیوں میں رجسٹرڈ کیا ہے۔ قانون کے تحت کسی بھی شکایت کے بعد یا غیرقانونی مواد کو اندرون 24 گھنٹے ہٹایا جانا ہوگا جبکہ ہر 6 ماہ میں اس سے متعلق تازہ رپورٹ داخل کرنا ہوگا۔ قانون کی مخالفت کرنے والے شخص پر 5 ملین یوروز اور کمپنیوں پر 50 ملین یوروز کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

یورپی یونین

یورپی یونین نے اپریل 2016 کو جنرل ڈاٹا پروٹیکشن ریگولیشن متعارف کیا تھا جس کے تحت مختلف کمپنیوں کے بشمول سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو لوگوں کا ڈاٹا اسٹور اور استعمال کرنے سے متعلق ضوابط کا تعین کیا گیا۔

اس قانون کے تحت کاپی رائٹ کے ضوابط کو بھی سختی سے لاگو کیا گیا جس کے تحت کسی بھی پلیٹ فارم یا سائٹز کو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

آسٹریلیا

آسٹریلیا نے شیرنگ آف ابہورنٹ وائلنٹ مٹیریل ایکٹ 2019 میں منظور کیا تھا جس میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو ضوابط کی خلاف ورزی پر تین سال جیل کی سزا اور عالمی کاروبار کا 10 فیصد مالی جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

2015 میں انہنسنگ آن لائن سیفٹی ایکٹ کے تحت ایک سیفٹی کمشنر تشکیل دیا گیا تھا جس کا مقصد سوشل میڈیا سے ہراساں، بدسلوکی یا فحاشی پر مبنی مواد کو ہٹانا تھا جبکہ 2018 میں فحاشی سے متعلق ضوابط کو اور بھی سخت بنایا گیا۔

روس

روس میں نومبر 2019 کو ایک قانون لاگو کیا گیا جس کے تحت ریگولیٹرز کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں دنیا بھر کی ویب سائٹ پر رابطہ قائم کرنے کا اختیار حاصل رہے گا۔ روس نے 2015 میں ڈاٹا قوانین کے تحت سوشل میڈیا کمپنیز کو اندرون ملک ڈاٹا جمع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

چین

چین میں سوئٹر، گوگل، واٹس ایپ جیسی سائٹز تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ ان جیسی خدمات کو چینی کمپنیوں کی جانب سے ہی فراہم کیا جاتا ہے جیسے ویبو، بیدو اور وی چیٹ وغیرہ۔ چین نے 2019 میں اعلان کیا تھا کہ اس نے گذشتہ 6 ماہ کے دوران 733 ویٹ سائٹز اور 9 ہزار 382 ایپس کو مسدود کردیا ہے۔ چین میں ہزاروں سائبر پولیس اہلکار موجود ہیں جو ہر وقت سوشل میڈیا پر نظر رکھتے ہیں، خاص طور پر سیاسی طور پر حساس سمجھے جانے والے پیامات پر ان کی گہری نظر ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک نظر:

کتنے لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں؟

دنیا بھر میں 2021 تک سوشل میڈیا صارفین کی تعداد 3.96 بلین سے زیادہ ہے۔ دنیا کی کل آبادی کا 50.64 فیصد حصہ سوشل میڈیا استعمال کرتا ہے۔

مختلف ممالک میں اوسطاً ایک شخص کے کتنے اکاونٹس ہیں:

  • بھارت: ایک شخص کے 11.5 اکاونٹ
  • امریکہ : ایک شخص کے 7.3 اکاونٹ
  • برطانیہ: ایک شخص کے 7.0 اکاونٹ
  • کنیڈا: ایک شخص کے 6.9 اکاونٹ
  • آسٹریلیا: ایک شخص کے 6.9 اکاونٹ

سوشل میڈیا کا استعمال کاروبار کے لیے

  • بھارت میں 47 فیصد افراد کاروبار کے لیے استعمال کرتے ہیں
  • کنیڈا میں 31 فیصد
  • آسٹریلیا میں 30 فیصد
  • امریکہ میں 27 فیصد
  • برطانیہ میں 27 فیصد

مختلف ممالک میں اوسطاً ایک شخص کتنا وقت سوشل میڈیا پر گذارتا ہے

  • بھارت میں 2 گھنٹے 36 منٹ
  • امریکہ میں 2 گھنٹے 8 منٹ
  • کنیڈا میں ایک گھنٹہ 45 منٹ
  • آسٹریلیا میں ایک گھنٹہ 47 منٹ
  • امریکہ میں ایک گھنٹہ 41 منٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details