نئی دہلی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی جمعرات کی صبح 11 بجے سے بند رہنے کے بعد تقریباً بارہ بج کر منٹ پر خرابی دور ہو گئی۔ تقریبا ساڑھے بارہ بجے اس کی خدمات بحال کر دی گئیں۔ ڈاون ڈیکیٹر ڈاٹ کام کے مطابق جمعرات کی صبح 11 بجے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور پرو ایکس ڈاؤن ہیں۔ اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ یہ مسئلہ عالمی سطح پر ابھر رہا ہے۔ تاہم ایکس کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔ ایکس کے صارفین کو سوشل میڈیا سائٹ پر پوسٹس دیکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنے پوسٹس دیکھنے میں ناکام رہے۔ صارفین کو 'ایکس پرو' پر لوڈنگ کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا، جو پہلے 'ٹویٹ ڈیک' تھا۔
ڈاون ڈیکیٹر ڈاٹ کام ڈیٹا کے مطابق چینتالیس ہزار سے زیادہ امریکی صارفین کو ایک اور پرو ایکس پر رسائی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاون ڈیکیٹر صارفین سمیت متعدد ذرائع سے اسٹیٹس رپورٹس اکٹھا کرکے بندش کو ٹریک کرتا ہے۔