اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت طلبہ کی طاقت سے ڈرتی ہے: پونا والا - تحسین پونا والا احتجاج میں شامل

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ پر ہو رہے احتجاج میں بہت سے لوگوں نے شرکت کر اپنی بات رکھی۔ سماجی کارکن تحسین پونا والا نے بھی جامعہ آکر طلبہ کے ساتھ وقت گزارا اور بڑی تعداد میں احتجاج کر رہی خواتین کو سلام کیا۔

جامعہ میں ہو رہے احتجاج میں شامل ہوئے تحسین پونا والا
جامعہ میں ہو رہے احتجاج میں شامل ہوئے تحسین پونا والا

By

Published : Jan 22, 2020, 12:16 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 11:24 PM IST

تحسین پونا والا نے کہا کہ جس طرح جامعہ، اے ایم یو اور جے این یو پر سرکار حملہ کروا رہی ہے، دراصل وہ طلبہ کی طاقت سے ڈرتی ہیں، کیونکہ یہاں بڑے۔ بڑے اسکالر، پی ایچ ڈی اور پڑھنے والے بچے ہوتے ہیں، تو وہ سوال کریں گے۔ طلبہ سوال نہیں کریں اسلیے حکومت طلبہ کو اس طرح کے حملے کراکے ڈراتی ہے۔

جامعہ میں ہو رہے احتجاج میں شامل ہوئے تحسین پونا والا، دیکھیں ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح خواتین نے اس قانون کے خلاف آواز بلند کی ہے، حکومت ان کی طاقت سے اتنا ڈری ہے کہ وہ کتنا میٹر پیچھے چلی گئی ہے کہ وزیر داخلہ کچھ کہتے ہیں اور وزیر اعظم کچھ اور کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار مسلم خواتین اتنی بڑی تعداد میں باہر آئیں، میں ان کو سلام کرتا ہوں، اور جب تک قانون واپس نہیں لیا جائے گا، ہم اسی طرح کھڑے رہیں گے۔

پونا والا نے کہا کہ آج عالمی سطح پر آئی ایم ایف کہتا ہے کہ ہمارے ملک کی معیشت کے سبب دنیا کی معیشت خراب ہو رہی ہے۔

جامعہ میں ہو رہے احتجاج میں شامل ہوئے تحسین پونا والا

سی اے اے کے خلاف اپیل کردہ ہونے پر کہتے ہیں کہ جس طرح سے آئین کو بدلا جا رہا ہےاور ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مجھے امید ہےکہ ہماری عدالت عظمیٰ اس پر ضرور دخل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہاں آج فیصلہ آنے کی امید نہیں ہے، لیکن ہماری بات کو ضرور سنا جائےگا اور آئین میں ہو رہی تبدیلی کو سپریم کورٹ روک لگائے گا۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 11:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details