دہلی: مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے گذشتہ روز مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد اسمرتی ایرانی کو وزارتِ اقلیتی امور کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی حوالے سے آج اسمرتی ایرانی وزارت اقلیتی امور کے دفتر چارج لینے پہنچیں جہاں پہلے سے موجود سابق وزیر اقلیت مختار عباس نقوی نے انہیں چارج سونپا۔ Smriti Irani takes charge as minority affairs minister
اطلاع کے مطابق کابینہ سے استعفیٰ دینے کے بعد نقوی نے بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد سے یہ کہا جا رہا ہے کہ پی ایم مودی نے کابینہ کی میٹنگ میں نقوی کی تعریف کی تھی، اس کے بعد استعفیٰ دینے سے مختلف طرح کے قیاس لگائے جا رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اس بار انہیں امیدوار نہیں بنایا تھا جس کے بعد سے یہ قیاس لگائے جا رہے تھے کہ پارٹی انہیں کوئی نیا عہدہ سونپ سکتی ہے۔
Smriti Irani Takes Charge as Minority Minister: اسمرتی ایرانی نے وزارت اقلیت کا عہدہ سنبھالا - Mukhtar Abbas Naqvi resigns as Union Minister of Minority Affairs
مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے گذشتہ روز مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد اسمرتی ایرانی کو وزارتِ اقلیتی امور کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ آج اسمرتی ایرانی نے وزارت اقلیتی امور کے دفتر پہنچ کر چارج سنبھالا۔ Smriti Irani Minister of Minority Affairs
اسمرتی ایرانی نے وزارت اقلیت کا عہدہ سنبھالا
مزید پڑھیں:
وہیں موجودہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی میعاد 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ نائب صدر کے عہدے کیلئے نامزدگی کی آخری تاریخ 19 جولائی ہے، انتخابات اگست میں ہوں گے۔ نائب صدر جمہوریہ کی امیدواری کے دعویداروں کی فہرست میں اب مختار عباس نقوی کے علاوہ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان، سابق مرکزی وزیر نجمہ ہپت اللہ اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی امریندر سنگھ کا نام شامل ہے۔