اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسمرتی ایرانی نے جدہ شہر میں حج اور عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی - حج معاہدہ 2024

Haj and Umrah Conference in Jeddah حج و عمرہ کانفرنس اور نمائش ہر سال منعقد کی جانے والی ایک بین الاقوامی تقریب ہے اور اس بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا تیسرا ایڈیشن 8 جنوری سے 11 جنوری 2024 کو جدہ میں منعقد ہورہا ہے۔

Etv BharatSmriti irani participated  in inauguration ceremony of Haj and Umrah Conference
اسمرتی ایرانی نے جدہ شہر میں حج اور عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 10:59 PM IST

نئی دہلی: اسمرتی زوبن ایرانی، مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال ترقی اور اقلیتی امور، وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور پارلیمانی امور وی مرلی دھرن کے ساتھ سعودی عرب کے جدہ شہر میں وزارت حج و عمرہ کی طرف سے منعقدہ حج و عمرہ کانفرنس اور نمائش میں وزارت اقلیتی امور اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام کے ایک وفد کی قیادت کی۔ یہ شرکت مملکت سعودی عربیہ کے جاری دورے کا ایک حصہ تھی، جس کے دوران ہندوستان اور مملکت سعودی عربیہ کے درمیان 7جنوری 2024 کو حج 2024 کے لیے دو طرفہ حج معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔

حج و عمرہ کانفرنس اور نمائش ہر سال منعقد کی جانے والی ایک بین الاقوامی تقریب ہے اور اس بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا تیسرا ایڈیشن 8 سے11 جنوری 2024 کو جدہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس عالمی کانفرنس میں اہم فیصلہ سازوں، ماہرین، ماہرین تعلیم اور محققین کے سیشنز، ورکشاپس اور تربیتی سیمینار شامل ہیں۔

اس تقریب میں دنیا بھر کے مختلف مقامات سے وزراء اور حکام نے شرکت کی، اس کے ساتھ حج اور عمرہ کے شعبے میں مصروف نجی اور سرکاری دونوں اداروں کی نمائندگی کرنے والے 200 سے زائد اداروں نے بھی شرکت کی۔
ڈبلیو سی ڈی اور اقلیتی امور کی وزیر کی زیر قیادت وفد نے کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی، جس نے عالمی سطح پر بہترین طریقوں کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی، اور خیالات اور معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کی، جو ہندوستانی عازمین کے لیے حج کے تجربے کو بہتر بنانے میں کار آمد ثابت ہوں گے۔

مزید پڑھیں:


کانفرنس کے موقع پر مرکزی وزیر اسمرتی زوبن ایرانی، وزیر مملکت مرلی دھرن اور مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی۔ اجلاس میں مملکت سعودی عربیہ کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے بھی شرکت کی۔ حج 2024 کے دوران ہندوستانی عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مملکت سعودی عربیہ کے ساتھ مزید قریبی تعاون اور اشتراک کی گنجائش پر بات چیت ہوئی۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details