اردو

urdu

ETV Bharat / state

Smriti Irani on Kashmiri pandits: پنڈتوں کی ہجرت پر ایرانی نے کی کانگریس کی تنقید - اسمرتی ایرانی نے کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ

پارلیمنٹ میں جاری مونسون سیشن کے دوران بی جے پی لیڈران کانگریس جبکہ کانگریس لیڈران بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Smriti Irani
Smriti Irani

By

Published : Aug 9, 2023, 5:04 PM IST

سرینگر (نیوز ڈیسک) :پارلیمنٹ میں دوران بحث مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اسمرتی ایرانی نے کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ مرکزی وزیر نے کانگریس کو ’’سکھوں پر ڈھائے گئے ظلم‘‘ اور ’’کشمیری پنڈتوں کی ہجرت، قتل عام‘‘ یاد دلاتے ہوئے کہا: ’’کانگریس پارٹی انصاف کی بات کرتی ہے جبکہ کانگریس کو کبھی بھی کشمیری پنڈتوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے، جس کے دور میں ان (کشمیری پنڈتوں) پر بے پناہ ظلم ہوئے۔‘‘

اسمرتی ایرانی نے کشمیری پنڈت خاتون گریجا ٹِکو، جسے 90کے اوائل میں ہلاک کیا گیا تھا، کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا: ’’یہ اُس کشمیری پنڈت خاتون کی تصویر ہے جسے یونیوسٹی سے واپسی کے دوران اغوا کیا گیا، اس کی پانچ افراد نے اجتماعی عصمت ریزی کی، اور بعد ازاں اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اسے ابدی نیند سلا دیا۔ اس خاتون پر ایک فلم بھی بنائی گئی۔‘‘ اسمرتی ایرانی نے گریجا ٹکو کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس نے اُس فلم کو پروپیگنڈہ کہا تھا، کیونکہ کانگریس پارٹی نہیں چاہتی کہ کشمیری پنڈتوں پر ہوئے ظلم سے دنیا با خبر ہو۔‘‘

مزید پڑھیں:Farooq Abdullah On Manipur Incident وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں منی پور معاملے پر بات کرنی چاہیے، فاروق عبداللہ

ایرانی نے کشمیری پنڈتوں پر ہوئے ’’ظلم و جبر‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’کانگریس پارٹی محض انصاف کے نعرے لگاتی ہے، انصاف کی فقط باتیں کرتی ہے، تاہم یہ پارٹی خود نہیں چاہتی کہ کشمیری پنڈتوں کو انصاف ملے۔ کانگریس نہیں چاہتی کہ کشمیری پنڈتوں کی ظلم و زیادتی کی داستان دنیا تک پہنچے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ اسمرتی ایرانی نے کانگریس لیڈران کی جانب سے منی پور سمیت دیگر معاملات پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد کانگریس پر الزامی جواب دیتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔ تاہم انہوں نے منی پور پر کوئی بھی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details