اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rahul Gandhi's flying kiss لوک سبھا میں راہل کا فلائنگ کس، اسمرتی ایرانی نے بدتمیزی قرار دیتے ہوئے اسپیکر سے کاروائی کا مطالبہ کیا

اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کا نام لیے بغیر کہاکہ ’جس شخص نے مجھ سے پہلے تقریر کی اس نے بدتمیزی کی ہے، صرف ایک بدتمیز آدمی ہی خاتون پارلیمنٹرینز کو فلائنگ کس کا اشارہ کر سکتا ہے، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کس خاندان کا فرد ہے اور اس کا خاندان و پارٹی خواتین کے بارے میں کیا سونچتی ہے‘۔ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس طرح کا غیرمہذب طرز عمل پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ Smriti Irani objects to Rahul Gandhi's 'flying kiss' in Parliament

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 9, 2023, 3:11 PM IST

Updated : Aug 9, 2023, 3:20 PM IST

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر دوسرے دن بحث میں حصہ لیا۔ راہل گاندھی نے 2018 میں مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے دوران وزیراعظم مودی کے قریب پہنچ کر انہیں گلے لگالیا (جادو کی جھپی) تھا۔ تاہم آج بھی عدم اعتماد تحریک پر اپنی تقریر کے بعد ایوان سے باہر جاتے وقت راہل گاندھی نے بی جے پی ارکان کی طرف دیکھتے ہوئے ’فلائنگ کس‘ کا اشارہ کیا۔ اس دوران مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی تحریک عدم اعتماد پر اپنی تقریر کررہی تھیں۔

اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کا نام لیے بغیر کہاکہ ’جس شخص نے مجھ سے پہلے تقریر کی اس نے بدتمیزی کی ہے، صرف ایک بدتمیز آدمی ہی خاتون پارلیمنٹرینز کو فلائنگ کس کا اشارہ کر سکتا ہے، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کس خاندان کا فرد ہے اور اس کا خاندان و پارٹی خواتین کے بارے میں کیا سونچتی ہے‘۔ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس طرح کا غیرمہذب طرز عمل پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: No Confidence Motion in Lok Sabha آپ نے منی پور میں میری بھارت ماتا کا قتل کیا، پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کا بیان

اسمرتی ایرانی کے احتجاج کے بعد خواتین ممبران پارلیمنٹ نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر راہل گاندھی کے فلائنگ کس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی نے آج لوک سبھا میں اپنی تقریر کے فوری بعد ایوان سے روانہ ہوگئے کیونکہ انہیں راجستھان میں سہ پہر 3 بجے ایک پروگرام سے خطاب کرنا تھا۔

Last Updated : Aug 9, 2023, 3:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details