قومی دارالحکومت دہلی میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی (ڈی پی سی سی) صدر نے دہلی میں حکومت سے چھوٹے دکانداروں کا ماہانہ کرایہ معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملک میں پھیلی مہلک وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجر بحران سے دوچار ہیں، لہذا دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انیل کمار نے دہلی حکومت کو ایک خط لکھا ہے۔
اس خط میں این ڈی ایم سی اور کارپوریشنوں کے تحت دکانوں کیوسک تہ بازاری (ریہڑی پٹری) کے ماہانہ کرایہ اور لائسنس کی فیس کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دہلی کے کئی حصوں کے سامنے معاشی بحران پیدا ہوگیا ہے، دہلی کے کچھ تاجر ہیں جن کا کاروبار لاک ڈاؤن کے دوران تباہ ہوگیا۔
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے دہلی حکومت سے چھوٹے دکانداروں کے ماہانہ کرائے کو معاف کرنے کی درخواست کی ہے اسی سے متعلق دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انیل کمار نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے این ڈی ایم سی اور کارپوریشنوں اور کارپوریشنوں کے تحت دکانوں کا ماہانہ کرایہ تہ بازاری (ریہڑی لگانے والوں) کا معاف کرنے کے لیے کہا ہے۔
خط میں چودھری انیل کمار نے مطالبہ کیا ہے کہ ان دکانداروں کا کرایہ معاف کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں چھ ہزار روپے ماہانہ کی امداد دی جائے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ہزاروں لوگ سڑکوں پر گلیوں کی عمارت کے نیچے اپنی دکانیں لگا کر دہلی میں رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ این ڈی ایم سی ہر ماہ لائسنس فیس کے نام پر ان دکانداروں سے کرایہ وصول کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے لاک ڈاؤن کے باعث دہلی میں کاروبار معاشی بحران کا شکار ہوگیا ہے، ایسی صورتحال میں یہ دکاندار کرایہ کہاں ادا کر سکے گا؟
چودھری میں انیل کمار نے کہا کہ دہلی حکومت رجسٹرڈ آٹو رکشہ ڈرائیورز اور ای رکشہ ڈرائیورز کو اسی طرح چھوٹے دکانداروں اور تہ بازاریوں کو چھ ہزار روپے ماہانہ کی امداد دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ان دکانداروں کے سامنے معاش کا مسئلہ پیدا ہوا ہے، اس لیے حکومت کو ان کی امداد کرنی چاہیے۔