قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں ہوئی بارش سے جہاں لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ وہیں اس بارش نے کچی آبادی میں رہنے والے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
دراصل نوئیڈا کی کچی آبادی سیکٹر -50 جے جے کالونی میں بسنے والے متعدد خاندانوں کے گھر اس بارش میں زمین میں دھنس گئے۔
کالونی کے رہائشیوں نے الزام لگایا ہے کہ اس سلسلے میں نوئیڈا اتھارٹی کو متعدد شکایات کی گئیں۔ ہر بار وعدہ کیا گیا، گارنٹی دی گئی لیکن مسائل حل نہیں ہوسکے۔ اس حادثے میں گھروں سے محروم ہونے والے رہائشی صدمے میں ہیں۔
وہیں اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پڑوسیوں سے بھی گھر خالی کرا لیا گیا ہے۔ تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔