جب سپنا چودھری نے پوچھا کس کو ووٹ دیں گےعوام کی طرف سے جواب آیا۔۔۔ کیجریوال
سپناچودھری کو یقین نہیں آیا پھر پوچھا،کس کو ووٹ ،مزید اونچی آواز میں دوبارہ جواب آیا کیجریوال کو۔
عام طور پر جب انتخابات میں عوامی جلسہ ہوتا ہے تو پارٹی اور امید وار کے حق میں نعرے لگائے جاتے ہیں لیکن دہلی کے گھونڈہ موج پور اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار اجے مہاور کے سامنے ایک عجیب واقعہ پیش آیا اور ان کی و دیگر پارٹی رہنماوں کی سبکی بھی ہوئی جس میں منوج تیواری بھی موجود تھے۔
یہاں ، بی جے پی رہنما نے اپنی انتخابی مہم میں ہریانہ کی مشہور گلوکارہ سپنا چودھری ، جسے دیسی گرل کے نام سے جانا جاتا ہے ،کو عوامی ریلی میں بلایا تھا، جس میں ہزاروں کا ہجوم تھا۔
اس عوامی جلسہ میں دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری بھی شریک تھے۔
اس دوران سپنا چودھری نے نعرہ لگایا کہ اس بار ووٹ کس کو دو گے۔
اس پر عوام نے جواب دیا کجریوال کو، تاہم ، سپنا چوہدری کو یقین نہیں آیا کہ یہ آواز عوام کی طرف سے آرہی ہے یا مخالف دھڑے سے کوئی کیجریوال کا نعرہ لگا رہا ہے۔
سپنا چودھری نے پھر پوچھا کہ اس بار ووٹ کس کو دو گے، عوام نے پہلی مر تبہ کے مقابلے میں دوسری مرتبہ مزید اونچی آواز میں کہا کیجریوال کو۔
یہ تو گونڈا موج پور اسمبلی حلقہ کا معاملہ ہے، لیکن لوگوں کا ماننا ہے کہ دہلی کے ہر اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدواروں کے سامنے ایسی سچائی آرہی ہے۔
جس میں بی جے پی عوام سے اپنے من کی جاننا چاہتی ہے۔ لیکن عوام اپنے دل کی کہتی ہے۔ دہلی میں پچھلے 5 برسوں میں اقتدار سے دور رہنے والی بی جے پی نے اسمبلی انتخابات میں اب اپنے تقریبا 40 اسٹار کمپینرز کو میدان میں اتارا ہے۔لیکن عوامی سطح پر پزیرائی ممکن نہیں ہو پارہی ہے۔