اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسمبلی انتخابات میں پہلی بار کیو آر کوڈ والی پرچی جاری کی جائے گی - دہلی میں اسمبلی کی 70 سیٹوں پر آٹھ فروری کو انتخابات ہونے ہیں

اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں لوگوں کی سہولیات کے پیش نظر 11 اسمبلی حلقوں میں پہلی بار کیو آر کوڈ والی پرچی جاری کی جائے گی، جس سے ووٹر باسانی معلوم کر سکیں گے کہ پولینگ مرکز پر کتنی لمبی قطار ہے۔

اسمبلی انتخابات
اسمبلی انتخابات

By

Published : Jan 31, 2020, 4:46 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:21 PM IST


دارالحکومت دہلی میں اسمبلی کی 70 سیٹوں پر آٹھ فروری کو انتخابات ہونے ہیں، اس مرتبہ عوام کی سہولیات کو پیش نظر رکھتے ہوئے 11 اسمبلی حلقوں میں پہلی بار کیو آر کوڈ والی پرچی جاری کی جائے گی۔

اس پرچی کے ذریعہ ووٹر گھر پیٹھے ہی یہ جان سکیں گے کہ ان کے پولینگ مرکز پر کتنی لمبی قطار ہے اور اب تک کتنے لوگ ووٹ ڈال چکے ہیں۔

اسمبلی انتخابات

وہیں چیف الیکشن کمیشن رنویر سنگھ نے کہا کہ پائلٹ پروجکٹ کے تحت اسے فلحال 11 اسمبلی حلقوں میں ہی نافذ کیا گیا ہے، جس کا مقصد انتخابات میں شفافیت اور ووٹرز کے لیے سہولیات پیدا کرنا۔

اس سلسلے میں چیف الیکشن کمیشن رنویر سنگھ نے کہا کہ جیسے ہی کوئی ووٹر ووٹنگ مرکز پر پہنچے گا اسے کیوآر کوڈ والی پرچی دکھانی پڑے گی جسے انتخابی عملہ اسے اپنے موبائل میں اسکین کریں گے۔

پرچی اسکین ہونے کے بعد ووٹر کی تمام معلومات کنٹرول روم میں پہنچ جائے گی اور یہ ڈیٹا بیس میں فیڈ ہو جائے گی کہ کتنے لوگوں نے ووٹ ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اس سہولیت کو صرف 11 اسمبلی حلقوں میں نافذ کیا گیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں اسے پوری طرح سے نافذ کیا جائے گا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 4:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details