اس دوران جمعرات کو 40 لاکھ 23 ہزار 173 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی ملک میں اب تک 36 کروڑ 89 لاکھ 91 ہزار 222 لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 43،393 نئے کیسزسامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ سات لاکھ 52 ہزار 950 ہوگئی ہے۔
اس دوران 44 ہزار 459 مریض صحت یاب ہوئے جس سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجمعوعی تعداد دو کروڑ 98 لاکھ 88 ہزار 284 ہوگئی ہے۔