اپنے ووٹ کا حق استعمال کر کے مرکزی وزیر ہرش وردھن، تین بار وزیر اعلی رہنے والی شیلا دکشت، کرکٹر سے سیاستداں بننے والے گوتم گمبھیر اور بین الاقوامی باکسر بجیندر سنگھ سمیت 164 امیدواروں کے سیاسی مستقبل اتوار کو ای وی ایم میں بند کر دیا۔
سترہویں لوک سبھا کے لئے سات مراحل میں سے چھٹے مرحلے میں اتوار کو دہلی کی تمام سات سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے اور کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی خبر نہیں رہی۔
گزشتہ عام انتخابات میں 65.07 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ دہلی کی اہم سیٹوں میں شمار ہونے والی چاندنی چوک میں سب سے زیادہ 61.54 فیصد پولنگ ہوئی۔
اس سیٹ پر مرکزی وزیر اور موجودہ ایم پی ہرش وردھن سہ رخی مقابلے میں کانگریس کے سابق ریاستی صدر جے پرکاش اگروال اور عام آدمی پارٹی ( اے اے پی ) کے ساتھ مقابلے میں ہیں۔
اب تک موصولہ ووٹنگ کے اعدادوشمار کے مطابق سب سے کم پولنگ نئی دہلی سیٹ پر ہوئی۔
اس پارلیمانی سیٹ پر کانگریس کی ٹکٹ پر سابق مرکزی وزیر اجے ماکن الیکشن لڑ رہے ہیں۔
ان کا مقابلہ موجودہ ایم پی بی جے پی امیدوار میناکشی لیکھی اور عاپ کے برجیش گوئل کے درمیان ہے۔ یہاں 55.01 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔