اردو

urdu

By

Published : Jul 16, 2022, 7:39 AM IST

ETV Bharat / state

Sixteen Indian pilgrims died: سعودی عرب میں 16 بھارتی عازمین حج کا انتقال

دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے سے جانے والے عازمین حج کی تعداد 8 ہزار 263 تھی اب جبکہ حج مکمل ہو چکا ہے تو حاجیوں کی آمد کا سلسلہ 16 جولائی کی صبح 3:45 منٹ سے شروع ہو جائے گا۔ Sixteen Indian Haj Pilgrims Died

سعودی عرب میں 16 بھارتی عازمین حج کا انتقال
سعودی عرب میں 16 بھارتی عازمین حج کا انتقال

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ملی اطلاعات کے مطابق بھارت سے حج کے لیے روانہ ہونے والے عازمین میں سے 16 افراد کا وہیں انتقال ہو گیا ہے۔ حالانکہ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ مکمل اعداد و شمار ہیں لیکن ابھی ملی اطلاعات کے مطابق 16 افراد کی ہی خبر مل پائی ہے۔ تاہم اس میں دہلی کا کوئی باشندہ نہیں ہے۔ البتہ اس فہرست کے مطابق بیشتر افراد جنوبی بھارت سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ریاست اتر پردیش، گجرات، مغربی بنگال، مہاراشٹر اور آسام کے عازمین اس میں شامل ہیں۔ Sixteen Indian Haj Pilgrims Died

سعودی عرب میں 16 بھارتی عازمین حج کا انتقال

رواں برس بھارت سے حج پر جانے والے عازمین کے لیے79 ہزار 237 لوگوں کا کوٹہ سعودی حکومت نے منظور کیا تھا جبکہ دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے سے جانے والے حاجیوں کی تعداد 8 ہزار 263 تھی اب جبکہ حج مکمل ہو چکا ہے تو حاجیوں کی آمد کا سلسلہ 16 جولائی کی صبح 3:45 منٹ سے شروع ہو جائے گا۔

پہلے روز جدہ سے دہلی کے لیے 3 پروازیں دہلی کے ہوائی اڈے پر اتریں گی۔ پہلی اور دوسری پرواز میں 410 اور تیسری پرواز میں 398 حاجیوں کی آمد ہوگی دہلی میں سب سے آخری پرواز جدہ سے دہلی کے لیے 28 جولائی کی شام 6 بجکر 25 منٹ پر اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اترے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details