جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبۂ اسلامیات کے چھ طلبا نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کا جونیئر ریسرچ فیلوشپ (جے آر ایف) اور قومی اہلیتی ٹسٹ (این ای ٹی)امتحان کوالیفائی کیا ہے۔ Six students from Department of Islamic studies qualify NET-JRF
کسی بھی اعلی تعلیمی ادارے میں تدریس کے لیے نیٹ ایک لازمی اہلیت ہے اور صرف چھ فی صد طلبا ہی جن کے نمبرات نیٹ کے مقابلے میں زیادہ ہوتے ہیں وہ جے آر ایف کوالیفائی کرتے ہیں۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے حال ہی میں اپنی ویب سائٹس پر یوجی سی نیٹ 2022 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔
عرب کلچر اینڈ اسلامیات مطالعات کے مضمون(مضمون کوڈ انچاس) کے551 طلبا نیٹ۔جے آر ایف امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ان میں سے43 طلبا نے ٹسٹ پاس کیا ہے اورپورے ملک میں تیرہ طلبا نے جے آرایف کوالیفائی کیاجس میں شعبہ اسلامیات، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا و طالبات محمد آصف،عالیہ بانو،محمد حسین،عبد الرحمان منور،تاج محمد اور صائمہ انصرنے جے آر ایف کلیئر کیا ہے۔