اردو

urdu

By

Published : Jun 13, 2020, 8:28 PM IST

ETV Bharat / state

سرسہ میں جوڑے سمیت چھ لوگ کورونا سے متاثر

ہریانہ کے سرسہ میں ایک جوڑے سمیت چھ لوگ کورونا سے متاثر ملے ہیں۔ یہ تمام لوگ ضلع میں باہری علاقوں سے آئے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

محکمہ صحت نے ان تمام کو ضلع کے سول اسپتال میں بنائے گئے کووڈ۔19وارڈ میں علاج کے لئے داخل کرایا ہے۔ اسی کے ساتھ ضلع میں متاثرین کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

یہ اطلاع ضلع کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ایس کے نین نے آج یہاں دی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کے بھروکھا گاؤں کا دہلی میں رہنے والا ایک نوجوان کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ وہ کل اپنے بچوں کے ساتھ سرسہ آیا تھا اور جانچ میں پازیٹیو ملا۔

اسی طرح گلی نامدھاری کا ایک نوجوان (34) جو مدھیہ پردیش سے واپس آیا ہے پازیٹیو پایا گیا۔ اسی طرح فگو گاؤں کی ایک ہیلتھ ورکر بھی پازیٹیو ملی ہے۔

ریلوے کالونی کا ایک نوجوان، جو جھارکھنڈ سے واپس آیا تھا، متاثر ملا ہے۔ سرسہ میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 26 ہوگئی ہے۔ اب تک 42 لوگ علاج کراکر اپنے گھرجاچکے ہیں۔

ضلع میں اب تک 3889 لوگ متاثر ملے ہیں۔ ابھی 202 لوگوں کے نمونے مختلف لیباریٹری میں جانچ کے لئے گئے بھیجے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

ڈاکٹر نین نے بتایا کہ آج ملے کورونا متاثرہ لوگوں کے آس پاس کے علاقہ کو کنٹینمنٹ و بفر زون بناکر وہاں کنٹرول روم قائم کرکے ان علاقوں کے لوگوں کو اس کے تئیں بیدار کرتے ہوئے وہاں کے رہنے والوں کو ہوم کورینٹین کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details