اردو

urdu

ETV Bharat / state

سسٹر مریم تھریسیا عظیم شخصیت: مودی - مودی نے 'من کی بات' میں کہا،' ہمارا ملک گنجہائے گراں مایا ہے

وزیراعظم نریندرمودی نے آج سسٹر مریم تھریسیا کو ایک عظیم شخصیت بتاتے ہوئے کہا کہ '13 اکتوبر کو واٹیکن سٹی میں ان کے سنت ہونے کا اعلان کیا جائےگا۔'

سسٹر مریم تھریسیا عظیم شخصیت :مودی

By

Published : Sep 29, 2019, 6:34 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:04 PM IST

مودی نے آکاش وانی پر 'من کی بات' پروگرام میں کہا،' انسانوں کی صورت میں متعدد بیش بہا لعل و گوہر یہاں پیدا ہوئے ہیں۔ ہندوستان ایسے غیر معمولی لوگوں کی جائے پیدائش اور میدان عمل رہا ہے۔ اور یہ وہ لوگ ہیں،جنہوں نے اپنے لئے نہیں، دوسروں کے لئے خود کو وقف کردیا ہے،ایسی ہی ایک عظیم شخصیت کو 13اکتوبر کو واٹیکن سٹی میں اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔

یہ ہر بھارتی کے لیے فخر کی بات ہے کہ پوپ فرانسس آئندہ 13اکتوبرکو مریم تھریسیا کے سنت ہونے کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا 'سسٹر مریم تھریسیا نے 50سال کی اپنی چھوٹی سی زندگی میں ہی انسانیت کی بھلائی کے لئے جو کام کئے، وہ پوری دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔

سماجی خدمات اور تعلیم کے شعبہ سے ان کی زبردست دلچسپی تھی۔

انہوں نے کئی اسکول، ہاسٹل اور یتیم خانے بنوائے اور پوری زندگی اس مشن میں لگی رہیں۔

سسٹر تھریسیا نے جو بھی کام کیا اسے پوری لگن اور ایمانداری کے ساتھ پورا کیا۔

انہوں نے سسٹر مریم تھریسیا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں کو خاص طورپر ہمارے عیسائی بھائی بہنوں کو اس کامیابی کےلئے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 12:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details