اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: مظاہرہ کے مقامات پر خاموشی، پولنگ اسٹیشنز پر لمبی قطاریں - delhi assembly election 2020

دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں میں رائے دہی کا عمل جاری ہے، مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ اوکھلا، جہاں شاہین باغ اور جامعہ میں شہریت قانون کے خلاف سب سے طویل مظاہرہ جاری ہے، آج یہاں سناٹا اور خاموشی ہے، جمہوریت کا جشن اب مظاہرہ کے مقامات سے نکل کر پولنگ اسٹیشنز میں منتقل ہوگیا ہے۔

مظاہرہ کے مقامات پرخاموشی
مظاہرہ کے مقامات پرخاموشی

By

Published : Feb 8, 2020, 3:04 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:27 PM IST

ووٹنگ کے مد نظر مظاہرے کے دونوں مقامات پر تمام طرح کی سرگرمیوں کو توقف دیا گیا ہے، جامعہ سے ٹینٹ ہٹا دئے گئے ہیں اور مائک سسٹم کو علاحدہ کر دیا گیا ہے، جبکہ شاہین باغ میں مظاہرہ کی جگہ وہیں برقرار ہے، تاہم وہاں کوئی سرگرمی نہیں ہورہی ہے۔

مظاہرہ کے مقامات پرخاموشی، دیکھیں ویڈیو

مظاہرہ کے آرگنائزر تاثیر احمد کا کہنا ہے کہ ہماری لڑائی آئین کے لئے ہے اور آج آئین کے تقاضے کے مطابق ہی ہم ووٹ بھی کر رہے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details