اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: ملک کے سب سے بڑے ایئر پورٹ کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط - Zurich enterprise

قومی دارالحکومت دہلی سے ملحق اتر پردیش کے ہائی ٹیک شہر گریٹر نوئیڈا کے جیور میں دنیا کی بہترین اور جدید ٹیکنالوجی آراستہ ایئر پورٹ تعمیر کرنے پر آج باضابطہ دستخط ہو گئے ہیں۔

jewar
jewar

By

Published : Oct 7, 2020, 5:46 PM IST

Updated : Oct 7, 2020, 7:49 PM IST

سوئز کمپنی زیورک انٹر پرائزیس، یمنا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹیڈ کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے۔

ایس پی گویل ایڈیشنل چیف سکریٹری، اتر پردیش

یہ ایئرپورٹ شمالی بھارت کے لیے کافی اہم ثابت ہوگا۔ اس معاہدے پر گریٹر نوئیڈا کے دفتر میں سینیئر عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط ہوئی۔

اس دوران ڈیولپر کمپنی کے علاوہ حکومت کے بہت سے عہدیدار بھی موجود تھے۔

سوئز کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد ملک کے سب سے بڑے جیور بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

معاہدے کے بعد اب زیورک انٹر پرائزیس کو 2 ماہ میں جیور ہوائی اڈے کے منصوبے کا ماسٹر پلان پیش کرنا ہوگا۔ توقع کی جارہی ہے کہ تعمیراتی کام بھی جلد شروع کردیا جائے گا۔

معاہدے پر دستخط کے دوران نیال کے سی ای او ڈاکٹر ارون ویر سنگھ اور زیورک کے افسران، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ششی پرکاش گوئل بھی موجود تھے۔

دسمبر 2023 تک اس ایئر پورٹ سے پرواز شروع کرنے کا ہدف ہے۔ چار مراحل میں تعمیراتی کام مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 4 ہزار کروڑ کا کام ہوگا۔مجموعی طور پر اس پرجیکٹ کا تخمینہ 29 ہزار 500 کروڑ روپے ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ جیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ اترپردیش کے گوتم بودھ نگر ضلع کے جیور علاقے میں تعمیر کیا جائے گا۔ مجوزہ جیور ہوائی اڈے سے نوئیڈا شہر کا فاصلہ تقریباً 56 کلومیٹر ہے۔

جیور ہوائی اڈہ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے تقریبا 72 کلومیٹر دور ہے۔

ایسی صورتحال میں یہ ایئ پورٹ لوگوں کے لیے کافی سود مند ثابت ہوگا۔ یہ ایئر پورٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے۔ سوئز کمپنی نے ملک کی بہت سی معروف کمپنیوں کے مقابلے میں یہ ٹینڈر اپنے نام کیا ہے۔

توقع ہے کہ 2022 تک ہوائی اڈے کے مکمل طور پر آپریشنل ہوجائے گا۔ جیور ایئر پورٹ پر مسافروں کی سالانہ آمد و رفت 5 ملین کے لگ بھگ ہوگی جبکہ اگلے 30 برسوں میں مکمل طور پر توسیع کے بعد اس کی گنجائش سالانہ 60 ملین کے قریب ہوگی۔ اس سے علاقے کے نوجوانوں کی ترقی کی راہ بھی کھلے گی۔

Last Updated : Oct 7, 2020, 7:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details