نئی دہلی: سائٹ سیور انڈیا نے نیشنل ٹرکرز آئی ہیلتھ پروگرام - راہی کے پانچ سال مکمل ہونے کا جشن منایا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور ہدایت کار کبیر بیدی نے بھی شرکت کی جو سائٹ سیور انڈیا کے اعزازی برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری امت کمار گھوش نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ Site Saver celebrates Completed five years
راہی کا مقصد ریفریکٹو ایررز کا شکار ٹرک ڈرائیوروں کو آسان طریقے سے چشمے دلائے جاسکیں، وہ مسلسل پہنیں اور باقاعدگی سے آنکھوں کا معائنہ کراتے رہیں۔ یہ پروگرام ہب اینڈ اسپوک ماڈل کی بنیادپرکام کرتا ہے جس کے مستحکم ویژن مراکز (راہی درشٹی مرکز) اور آؤٹ ریچ کیمپس موجود ہیں۔ ان خدمات میں آنکھوں کا معائنہ، ریفریکشن، بلڈ پریشر ٹیسٹ، جسمانی وزن کا ٹیسٹ، موتیابند ٹیسٹ اور آنکھوں کی صحت سے متعلق مشاورت اور حوالہ جات جیسی چیزیں شامل ہیں۔
تقریب کا آغازسائٹ سیور انڈیا اورچولامنڈلم کی جانب سے تیارکی گئی ایک شارٹ فلم سے ہوا۔ اس کے بعد پانچ برسوں کے سفرکے بارے میں ایک رپورٹ 'آئیز آن دی ہائی وے'، پیش کی گئی جس میں نیشنل ٹرکرز آئی ہیلتھ پروگرام کے بارے میں اب تک کے اعدادوشمار، پیش رفت اور اہم معلومات پیش کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی، پانچ برسوں کے دوران ٹرک ڈرائیوروں کو فراہم کیے جانے والے ریڈی ٹو کلپ چشموں کے اثرات اور افادیت پر ایک رپورٹ پیش کی گئی۔