ایسا مانا جارہا ہے کہ نوجوان منوج نشہ میں تھا، دوستوں کے ساتھ نہانے گیا اور تیز دھارے میں بہہ گیا، لیکن گھر والوں نے منوج کے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے اور پولیس پر کاروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کمیشنریٹ کے باہر ہنگامہ کیا۔
اپنے مطالبہ کے پیش نظر دیہی خواتین اور مردوں کی ایک بڑی تعداد نے کمشنر دفتر کے اندر جانا چاہتی تھی، لیکن انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا، جس کی وجہ سے ہنگامہ برپا ہو گیا۔