نوئیڈا کے فیز 3 تھانہ علاقہ میں کھیت کی رکھوالی کرنے والے بزرگ کی چند نوجوانوں نے بے رحمی سے پٹائی کی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے تھے اور علاج کے لیے انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔اس واردات کو لے کر لوگوں نے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا اور ملزمین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
نوئیڈا: ملزمین کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ - دہلی کی خبریں
دہلی کے نواحی علاقے نوئیڈا کے فیز 3 پولیس اسٹیشن میں گاؤں کے لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا ہے کیونکہ چند دنوں قبل چند نوجوانوں نے ایک بزرگ شخص کی بے رحمی سے پٹائی کی تھی۔
image
متاثر کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے بھی کیا تھا لیکن کئی دن گزرنے کے بعد بھی بقیہ ملزمین کو گرفتار نہیں کیا گیا جس سے ناراض ہوکر گاؤں کے لوگوں نے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرتے ہوئے خوب ہنگامہ کیا اور ملزمین کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے میں سست روی سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے ملزمین آزاد گھوم رہے ہیں۔