اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shraddha Walker Murder Case شردھا قتل کے ملزم آفتاب پر تہاڑ جیل میں خصوصی نظر - آفتاب پونا والا کو ہفتہ کو تہاڑ جیل لے جایا گیا

شردھا واکر قتل کیس کے ملزم آفتاب کو ہفتہ کے روز تہاڑ جیل لے جایا گیا، جہاں وہ اتوار کو انتہائی نارمل طریقے سے جیل میں رہا۔ اس دوران جیل انتظامیہ کی جانب سے اس پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے۔ Shraddha Walker Murder Case

شردھا قتل کے ملزم آفتاب پر تہاڑ جیل میں خصوصی نظر
شردھا قتل کے ملزم آفتاب پر تہاڑ جیل میں خصوصی نظر

By

Published : Nov 28, 2022, 10:51 AM IST

نئی دہلی: شردھا واکر قتل کیس کے ملزم آفتاب پونا والا کو ہفتہ کو تہاڑ جیل لے جایا گیا، جہاں اس پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے۔ فی الحال اس کی صحت ٹھیک ہے۔ 14 روزہ ریمانڈ کے بعد آفتاب کو تہاڑ جیل لے جایا گیا ہے، جہاں اسے جیل نمبر 4 ، وارڈ نمبر 15 کے سیل نمبر 16 میں رکھا گیا ہے۔ یہاں آنے کے بعد وہ قیدی نمبر 11529 بن گیا ہے۔

جیل ذرائع سے آفتاب کے بارے میں کچھ خاص باتیں سامنے آئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہفتے کی شام جیل جانے کے بعد اس نے پہلی رات بغیر کسی پریشانی کے جیل میں گزاری۔ اتوار کی صبح بیدار ہونے کے بعد وہ دن بھر معمول کے مطابق جیل میں رہا۔ اس دوران ایسا بالکل نہیں لگا کہ وہ پہلی بار جیل میں آیا ہے۔ جیل ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق جب کوئی بھی قیدی پہلی بار جیل آتا ہے تو اس کے ابتدائی دن تناؤ اور پریشانی سے بھرے ہوتے ہیں۔ تاہم آفتاب کے چہرے پر ایسا کوئی جذبہ نظر نہیں آیا۔ Shraddha Walker Murder Case

تہاڑ جیل کے نمبر چار میں وہ قیدی رکھے جاتے ہیں جن پر پہلی مرتبہ کسی جرم کا الزام ہو۔ ایسا انہیں خوفناک مجرموں کی صحبت سے دور رکھنے کے لیے کیا گیا ہے جو نئے قیدیوں کو جرائم کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ جیل ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق آفتاب کے سیل میں دو اور قیدی بھی ہیں جن پر چوری اور چھینا جھپٹی کے مقدمات درج ہیں۔ اگرچہ آفتاب کو جہاں وارڈ نمبر 15 میں رکھا گیا ہے وہاں 50 سے زائد قیدی پہلے سے موجود ہیں تاہم آفتاب کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ جیل انتظامیہ نے آفتاب کو واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے وارڈ سے باہر نہ آئے کیونکہ اس پر دیگر قیدیوں کی جانب سے حملے کا خدشہ ہے۔ Shraddha Walker Murder Case

آفتاب کے جیل پہنچنے پر جیل کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کیا جس میں وہ مکمل طور پر صحت مند پایا گیا جب کہ پولی گراف ٹیسٹ کے دوران ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ حالانکہ تہاڑ جیل آنے کے بعد اسے ایک بار بھی بخار نہیں ہوا لیکن ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہے۔ ساتھ ہی آفتاب کے سیل کے باہر نظر رکھنے کے لیے کل 13 سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ اب پیر کو آفتاب کو ایک بار پھر فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) روہنی میں پولی گراف ٹیسٹ کے لیے لے جایا جائے گا۔ جانکاری کے مطابق جیل میں بند رہنے کے دوران اس سے ملنے والوں کی جو لسٹ دی ہے جس میں والدین، بھائی اور دوست کا نام جیل کی رجسٹر میں لکھوایا گیا ہے وہیں اس کے گھر کا پتہ مین وسائی، ویسٹ پالگھر مہاراشٹر لکھوایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Shraddha Walker Murder Case: جیل میں ملزم آفتاب کی پہلی رات

ABOUT THE AUTHOR

...view details