اردو

urdu

دہلی: تشدد کے دوران دکانوں میں لوٹ

By

Published : Feb 26, 2020, 11:59 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:01 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت اور حمایت کرنے والوں کے درمیان ہونے والے تشدد کے دوران کئی دکانوں کو لوٹ لیا گیا۔

تشدد کے بہانے دکانوں سے لوٹ
تشدد کے بہانے دکانوں سے لوٹ

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ شمالی مشرقی دہلی کے موج پور علاقے میں گزشتہ رات کئی دکانوں میں لوٹ کی واردات کو انجام دیا گیا۔

تشدد کے بہانے دکانوں سے لوٹ

الزام ہے کہ یہاں پولیس موجود تو تھی لیکن پولیس ان لوگوں پر کوئی کارروائی نہیں کر رہی تھی۔ سڑک پر پڑے خالی کنستر، ٹوٹے شٹر اور کانچ کہیں نہ کہیں اس بات کا ثبوت ہے کہ دکانوں میں سے سامان نکالا گیا۔ بدھ کو یہاں موجود لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کی۔

خیال رہے کہ دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر جعفرآباد میں بھی خواتین شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج پر بیٹھی تھیں لیکن یہاں سی اے اے کی مخالفت کرنے والے اور اس کی حمایت کرنے والوں کے درمیان تشدد ہوا۔

اطلاعات کے مطابق دہلی میں اس تشدد میں اب تک درجنوں لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے جوان بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details