فری لانس جرنلسٹ محمد شاداب جنہوں نے حادثے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور ویڈیو بنایا، نے بتایا کہ مظاہرہ دھیرے دھیرے جولینا (چوراہا) کی طرف بڑھ رہا تھا کہ اچانک ایک شخص بندوق لہراتا ہوا نکل آیا اور گولی چلا دی، جس میں شاداب فاروقی نام کا ایک طالب علم زخمی ہو گیا، کئی منٹوں تک وہ بندوق لہراتا رہا اور پولیس ہاتھ باندھے کھڑی رہی۔
شاداب جن کے ذریعہ بنایا گیا ویڈیو وائرل ہوا ہے، نے بتایا کہ ایسی صورتحال میں پولیس فوری کاروائی کرتی ہے، مگر دہلی پولیس تماشائی بنی کھڑی تھی۔