اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹریکٹر پریڈ: پولیس اہلکاروں نے کود کر بچائی اپنی جان

لال قلعہ سے پولیس اہلکاروں پر حملے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے، حالانکہ ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا۔

shocking-video-surfaced-from-lal-qila-police-personnel-jumped-and-saved-lives
پولیس اہلکاروں نے کود کر بچائی اپنی جان

By

Published : Jan 27, 2021, 8:08 AM IST

گزشتہ روز قومی دارالحکومت دہلی میں کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کے دوران لال قلعہ سمیت متعدد مقامات پر پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔جن میں 86 پولیس ہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

وائرل ویڈیو

یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلعہ سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں پولیس اہلکار اوپر سے نیچے کھائی میں کود کر اپنی جان بچاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، وہیں پولیس اہلکاروں کو دھکیل کر نیچے گرایا جارہا ہے۔

اس ویڈیو میں پولیس اہلکاروں پر مظاہرین ڈنڈے برساتے ہوئے دکھائی دے رہیں۔وہ نہ صرف پولیس اہلکاروں کو مار رہے ہیں۔ بلکہ انہیں نیچے گڑھے کی طرف دھکیل رہے ہیں۔متعدد پولیس اہلکاروں نے 15 تا 20 فٹ نیچے گڑھے میں کود کر اپنی جان بچائی۔ لال قلعہ پر اس واقعے کے بعد 41 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دوپہر 2 بجے 100 پولیس اہلکار لال قلعہ پر تعینات تھے۔اسی دوران مظاہرین وہاں پہنچے، اور پولیس اہلکاروں پر ڈنڈے سے حملہ کرنے لگے۔

دہلی پولیس کے مطابق مختلف مقامات پر ہوئے تشدد کے دوران 100 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔جن میں لال قلعے پر تعینات 41 پولیس اہلکار اور مشرقی دہلی میں 34 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ زخمی ہونے والے دیگر پولیس اہلکاروں کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات اکھٹا کی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details