'دیکھو نگاہِ ناز سے دہلی کے نظارے
تہذیب کی جنت ہے جمنا کے کنارے'
پرانی دہلی کے لال کنواں علاقے میں درگا مندر کے لیے شوبھا یاترا نکالی گئی جس دوران مسلم سماج کے لوگوں نے یاترا میں شامل لوگوں کا پھولوں سے استقبال کیا۔

مسلم سماج کے لوگ نہ صرف اس یاترا میں شامل ہوئے بلکہ انہوں نے ہندو بھائیوں کے لیے پانی اور شربت کا بھی اہتمام کیا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند روز سے پرانی دہلی کے لال کنواں علاقے میں ایک چھوٹے سے واقعے کو فرقہ وارانہ فساد کی شکل دینے کی کوشش کی گئی تھی اور اس دوران ایک مندر کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے مندر میں پوجا رک گئی تھی اور دوبارہ پوجا شروع کرنے کے لیے شوبھا یاترا نکالی گئی۔
اس دوران پولیس اہلکاروں نے سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمرے کے ذریعے علاقے پر نظر رکھی تاکہ غیر سماجی عناصر ماحول کو خراب نہ کر سکیں۔