دہلی کی روہنی کورٹ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ فلم اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف فحش فلم بنانے کے لیے سرمایہ کار کے پیسوں کا استعمال کرنے کے الزام میں ایکشن ٹیکن رپورٹ داخل کریں۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹج مانسی ملک نے آئندہ سماعت 9 نومبر کو کرنے کا حکم دیا۔
یہ درخواست آرٹیک بلڈرز کے پارٹنر وشال گوئل نے دائر کی ہے۔ اس عرضی میں کہا گیا کہ راج کندرا اور شلپا شیٹی نے ایک سازش کے تحت اپنی کمپنی ویان انڈسٹریز کا خواب دکھا کر ان سے سرمایہ کاری کرنے کو کہا۔اس عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا نے کہا کہ ان کے پاس اینیمیشن ، گیمنگ ، لائسنسنگ ، ٹیکنالوجی اور بیوٹی پروڈکٹس کا کاروبار ہے۔