عدالت نے،حالانکہ سکیورٹی وجوہات سے متاثرہ کے چچا کو جلد از جلد رائے بریلی کی جیل سے دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔متاثرہ کے چچا نے عدالت کو خط لکھ کر جیل کے اندر جان کا خطرہ بتایا تھا۔
جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس دیپک گپتا کی بینچ نے متاثرہ کی حالت اور اس کی ماں کی بات کو توجہ میں رکھتے ہوئے اسے علاج کے لیے فی الحال دہلی منتقل نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ متاثرہ کی حالت میں بہتری ہونے کے بعد اسے دہلی منتقل کیا جاسکتا ہے،لیکن اس پر پیر کو فیصلہ کیا جائےگا۔