شیلا دکشت کی پیدائش 31 مارچ 1938 کو ہوئی اور بھارت کی آزادی کے وقت ان کی عمر 9 سال تھی۔
آنجہانی دکشت کی پیدائش ایک پنجابی کھتری خاندان میں ہوئی تھی اور ان کی تعلیم دہلی میں ہوئی۔
انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے آرٹس میں ماسٹرز کیا۔
شیلا دکشت کا انتقال کانگریس کے لیے المیہ آنجہانی دکشت نے 1970 میں اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا جبکہ انہیں ینگ ویمنس ایسوسی ایشن کا چیئرپرسن اور اندرا گاندھی میموریل ٹرسٹ کا سکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔سنہ 1984 سے 1989 تک شیلا دکشت نے اترپردیش کے حلقہ کنوج کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔اس دوران حکومت کی جانب سے انہیں کئی عہدوں پر فائز کیا گیا۔ جبکہ انہوں نے 1986 تا 1989 تک مرکزی مملکتی وزیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔
شیلا دکشت کا انتقال کانگریس کے لیے المیہ شیلادکشت کو اگست 1990 میں خواتین کے مسائل پر ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کی پاداش میں 23 دن جیل گذارنے پڑے۔شیلا دکشت کو لمبے عرصہ تک دہلی کی وزیراعلیٰ رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے 1998 سے 2013 تک دہلی کی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دیںانہوں نے 1998 اور 2003 کے درمیان دہلی کے حلقہ اسمبلی گولے مارکٹ کی نمائندگی کی۔شیلادکشت کی سیاسی زندگی کئی نشیب و فراز پر محیط رہی۔شیلادکشت کی دوراندیشی اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے دہلی میں کانگریس کو لگاتار تین مرتبہ حکومت بنانے کا موقع ملا۔
شیلا دکشت کا انتقال کانگریس کے لیے المیہ دسمبر 2013 میں ہوئے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں شیلا دکشت کو شکست ہوئی جس کے بعد اروند کیجریوال دہلی کے وزیراعلیٰ بنے۔بعد میں 11 مارچ 2014 کو شیلا دکشت کو کیرالا کا گورنر مقرر کیا گیا لیکن انہوں نے 25 اگست 2014 کو اس عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔شیلادکشت کو 2017 کے اترپردیش انتخابات میں کانگریس کی جانب سے وزیراعلیٰ کا امیدوار بنایا گیا تھا۔ بعد میں انہوں نے خود کو امیدواری سے دور کرلیا۔کانگریس نے دہلی میں پارٹی حالت کو سدھارنے اور بیجان کانگریس میں جان ڈالنے کے مقصد سے 10 جنوری 2019 کو دوبارہ شیلادکشت کو دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیا تھا۔شیلادکشت کو سماجی خدمات کےلیے کئی اعزازات سے نوازا گیا۔بالآخر 20 جولائی 2019 کو دہلی کے سکارٹ ہسپتال میں 81 سالہ شیلادکشت نے آخری سانس لی۔ دل کے دورہ کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔شیلادکشت کی موت کانگریس کےلیے ایک المیہ ہے جبکہ ان کے انتقال کی وجہ سے ایک دور کا اختتام ہوا ہے۔