اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sherry Nashisht شاہیں باغ میں شعری نشست کا اہتمام - ادارہ اسلامی ادب ہند

ادارہ اسلامی ادب ہند کے زیر اہتمام شاہین باغ کے اسلامک سینٹر میں شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف شعراء نےحالات حاضرہ پر اپنے شعری تخلیقات سے سامعین کو محظوظ کیا۔ Poetry in India

شاہیں باغ میں شعری نشست کا اہتمام
شاہیں باغ میں شعری نشست کا اہتمام

By

Published : Aug 7, 2023, 11:17 AM IST

Updated : Aug 7, 2023, 12:52 PM IST

شاہیں باغ میں شعری نشست کا اہتمام

نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی کے شاہین باغ میں واقع اسلامک سینٹر میں ادارہ اسلامی ادب ہند کے زہر اہتمام شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف شعراء نےحالات حاضرہ پر اپنے شعری تخلیقات سے سامعین کو محظوظ کیا۔مقامی باشندوں نے اس شعری نشست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر حسن رضا جبکہ نظامت ڈاکٹر خان رضوان نے انجام دی ۔ پروگرام کے مہمان اعزازی افتخار راغب تھے۔جن شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ان میں ڈاکٹرواحد نظیر، معین شاداب، ڈاکٹر رحمن مصور، ڈاکٹر خان رضوان، معین قریشی، مونس رحمان،جاوید صدیقی ،اہتمام صادق وغیرہ کے نام قابل ذکر ہے۔

اس موقع پر معروف شاعر معین شاداب نے کہا کہ ٹماٹر جس طرح مہنگا فروخت ہو رہا ہے اس سے سب سے زیادہ متاثر غریب طبقہ ہے۔ اور مہنگائی کی سب سے زیادہ مار غریب کو ہی پڑتی ہے۔اسی طرح ڈاکٹر رحم مصور نے اپنے کلام کے ذریعے حالات حاضرہ پر شعر کہے۔

یہ بھی پڑھیں:Violence & Hatred بھارت نے پوری دنیا کو عدم تشدد کا پیغام دیا، آج وہیں تشدد بھڑک رہا ہے

وہیں ابھیشیک تیواری نے بھی اپنےاردو کے شیریں الفاظ استعمال کرکے شعراء اور حاضرین کی توجہ اپنی طرف مائل کرکے خوب داد حاصل کی۔
یہ شعری نشست شام ساڑھے سات بجے شروع ہوئی اور دیر شب ساڑھے دس بجے تک چلی۔

ایک شاعر کو اس شعر پر کافی داد حاصل ہوئیہ

پتے کی بات کہہ دوں یہ فقیروں کی ادائیں ہیں

قاتل کو کہیں قاتل وہیں مقتول ہوجائیں

ابھیشیک تیواری کے یہ اشعار پسند کئے گئے

جو بھی ہے مجھ میں وہ تیرے نام سے مجھ کو ملا

ورنہ اس ناچیز میں کیا ہے، کچھ بھی نہیں

جس اندھیرے سے گزرنا ہورہا ہے ان دنوں

سامنے اسکے رات کیا ہے، کچھ بھی نہیں

معین شاداب نے اس شعر سے سبھی کو محظوط کیا

شور ہر سمت سہی زر کی فراوانی کا

منتظر صرف دو روٹی کا غریب آدمی ہے

Last Updated : Aug 7, 2023, 12:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details