اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیلا اور ماکن نے کاغذات نامزدگی داخل کیے - delhi parlaimentary cinstituency

دہلی کی سابق وزیراعلی شیلا دکشت اور ریاستی کانگریس کے سابق صدر اجے ماکن نے آج لوک سبھا الیکشن کے لیے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔

متعلقہ فوٹو

By

Published : Apr 23, 2019, 5:03 PM IST

ریاستی کانگریس کے صدر اور تین مرتبہ دہلی کی وزیر اعلی رہ چکیں محترمہ دکشت نے شمال مشرقی دہلی سے نامزدگی داخل کی۔ یہاں ان کا مقابلہ بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری اور عام آدمی پارٹی کے دلیپ پانڈے سے ہوگا۔

متعلقہ ویڈیو

ماکن نے نئی دہلی پارلیمانی سیٹ سے نامزدگی داخل کی ہے ۔ بی جے پی نے اس سیٹ پر موجودہ رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی کو اتارا ہے جب کہ برجیش گوئل عام آدمی پارٹی کے امیدوار ہیں۔

خیال رہے کہ کانگریس نے سابق ریاستی صدر اروند ر سنگھ لولی کو مشرقی دہلی، مہابل مشرا کو مغربی دہلی اور شمال مغربی دہلی سے ریاست کے کارگذار صدر راجیش للوٹھیا کو اتارا ہے۔ پارٹی نے جے پرکاش اگروال کو چاندنی چوک سے ٹکٹ دیا ہے۔ جنوبی دہلی سے کانگریس نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ باکسر راجندر سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details