ششی تھرور نے دو صفحات پر مشتمل اپنے خط میں آرٹیکل 19 کے تحت شہریوں کو اظہار خیال اور اپنے نظریات پیش کرنے کی جو آزادی دی گئی ہے اس کو برقرار رکھنے کی ضمانت دینے کا وزیراعظم سے مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہجومی تشدد کے معاملہ میں 23 جولائی 2019 کو 49 سماجی کارکنان کی جانب سے وزیراعظم کو ایک خط لکھا گیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف بہار کے مظفر پور میں ایف آئی آر درج کی جو ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے'۔