چینئی: کانگریس رہنما ششی تھرور نے کانگریس کے ریاستی ہیڈکوارٹر ستیہ مورتی بھون میں ایک بیان دیا۔جس میں انہوں نے پارٹی میں ریاستی صدور کی میعاد کو محدود کرنے کی حمایت کی ہے اور کہا کہ کانگریس کو 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے سرگرم ہونا چاہیے۔ ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہ وہ کانگریس کے قومی صدر کے عہدے کی دوڑ سے کم حمایت کی وجہ سے باہر ہیں، تھرور نے کہا کہ وہ میدان میں ہیں اور پارٹی رہنماؤں کی حمایت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا پیغام پارٹی کو بحال کرنا، اسے دوبارہ فعال کرنا، کارکنان کو بااختیار بنانا اور لوگوں سے رابطے میں رہنا ہے۔ Shashi Tharoor Releases Election Manifesto
پارٹی کے سینیئر رہنما ملکارجن کھرگے کے احترام کا ذکر کرتے ہوئے تھرور نے کہا کہ مقابلہ مختلف نقطہ نظر پر مبنی ہے نہ کہ نظریاتی۔ہمیں کانگریس پارٹی کے کام کرنے کے طریقے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں نوجوانوں کو پارٹی میں لانے اور انہیں پارٹی کو مضبوط کرنے کا حق دینا ہوگا۔ ہمیں محنتی اور طویل خدمت کرنے والے کارکنوں کو زیادہ عزت دینی چاہیے۔ Congress President Election
تھرور نے اپنے منشور کے 10 نکات کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختیارات کی وکندریقرت، پارٹی کو بوتھ سطح پر مضبوط کرنا، قوم کی تعمیر کی سرگرمیوں کے لیے سیکرٹریز کا استعمال، ریاستی انچارج کے طور پر ان کی خدمات کو تقسیم کرنا، ریاستی صدور کی مدت کار کو محدود کرنے کے علاوہ فیصلہ لینے میں آزادی دینا بہت ضروری ہے۔