اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tharoor Criticizes Central Government: 'کسان تحریک حکومت کے لیے سب سے بڑا سبق' - Shashi Tharoor on Farm Law Repeal

کانگریس کے رکن پارلیمان ششی تھرور نے آج مرکزی حکومت پر تنقید Shashi Tharoor Criticizes Central Government کرتے ہوئے کہا کہ 'انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے جو چاہے وہ کرلو ایسا نہیں ہوتا ہے۔ جمہوریت میں عوام کے مطالبات کو سننا حکومت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

ششی تھرور کا مرکزی حکومت پر تنقید
ششی تھرور کا مرکزی حکومت پر تنقید

By

Published : Dec 11, 2021, 5:50 PM IST

Updated : Dec 11, 2021, 10:26 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جانب سے تقریباً ایک سال سے جاری احتجاج کے بعد گزشتہ دنوں مرکزی حکومت نے تینوں قوانین واپس Farm Law Repeal لے لئے، تاہم اس کے باوجود بھی کسانوں نے اپنے دیگر مطالبات کے پیش نظر تحریک جاری رکھی تھی۔ جس کا آج آخری دن ہے۔

ویڈیو

اس سلسلے میں آج ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور Member Of Parliament Shashi Tharoor نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے سے ایسا نہیں ہوتا ہے کہ جو دل میں آئے وہ کرو، بغیر بحث کے قوانین پاس کرو اور بعد میں پھر واپس لے لو، جمہوریت میں عوام کے مطالبات کو سننا حکومت کے لیے ضروری ہوتا ہے اور یہی موجودہ حکومت کے لیے سب سے بڑا سبق ہے۔

ششی تھرور کا مرکزی حکومت پر تنقید
واضح رہے کہ حکمراں جماعت نے گزشتہ برس پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس Winter Session Of Parliament کے دوران زرعی قوانین کو منظور کیا تھا۔ حکومت کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد منڈی میں کسانوں کے لیے آسانی پیدا کرنا تھا تاہم کسانوں کا مؤقف تھا کہ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ زرعی قوانین سے کسانوں کے روزی روٹی کا مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔

اسی کے پیش نظر کسانوں نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج Farmers protest Against Central Government کرنا شروع کیا جس میں متعدد کسانوں کی اموات بھی ہوئی اور کئی طرح کے مناظر پیش آئے جس کا کسانوں نے سامنا کرتے ہوئے حکومت کو زرعی قوانین واپس لینے پر مجبور کردیا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ قوانین واپسی کے بعد حکومت نے احتجاج کرنے والے کسانوں کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لینے، ایم ایس پی کی کم سے کم قیمتوں کے تعین کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے اور احتجاج کے دوران شہید ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کی بات پر احتجاج ختم کرنے کو راضی ہوئے ہیں اور ان کی گھر واپسی جاری ہے۔

Last Updated : Dec 11, 2021, 10:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details