اردو

urdu

ETV Bharat / state

Moose Wala Murder Case: موسے والا قتل معاملے میں شارپ شوٹر سورو مہاکال پونے میں گرفتار - شارپ شوٹر سورو مہاکال پونے میں گرفتار

سدھو موسے والا قتل کے معاملے میں شارپ شوٹر سورو مہاکال کو پونے دیہی پولیس نے آج گرفتار کرلیا ہے جب کہ اس کا ساتھی سنتوش جادھو ابھی بھی مفرور ہے جس تلاش جاری ہے۔ Sharp shooter Soro Mahakal arrested in Misa murder case

موسے والا قتل معاملے میں شارپ شوٹر سورو مہاکال پونے میں گرفتار
موسے والا قتل معاملے میں شارپ شوٹر سورو مہاکال پونے میں گرفتار

By

Published : Jun 8, 2022, 10:35 PM IST

مہاراشٹر میں پونے دیہی پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بدھ کو یہاں سے سدھو موسے والا کے قتل کے سلسلے میں شارپ شوٹر سورو مہاکال کو گرفتار کیا ہے۔ پونے دیہی پولیس کی ایک ٹیم نے پنجاب کے مشہور گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کے سلسلے میں پونے ضلع کے دو بدنام زمانہ مجرموں میں سے ایک کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کا ساتھی سنتوش جادھو ابھی تک مفرور ہے۔ Sharp shooter Soro Mahakal arrested in Misa murder case

سدھو موسے والا 29 مئی کو پنجاب کے مانسا ضلع کے جوہڑکے گاؤں سے اپنی کار میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جا رہا تھا کہ بدمعاشوں نے ان کا پیچھا کیا اور گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے بھی معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ دریں اثنا اس حوالے سے پوچھ گچھ نے انکشاف ہوا تھا کہ دہلی کے لارنس بشنوئی گینگ نے اپنے ساتھی کے قتل کا بدلہ لینے کی کوشش کی تھی۔ پنجاب پولیس اس سے قبل تین افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔ پونے دیہی پولیس جادھو اور مہاکال کی تلاش میں ہے۔

ویڈیو

موسے والا قتل کیس کا ملزم پونے ضلع کا مہاکال ہے۔ پونے دیہی سپرنٹنڈنٹ ابھینو دیشمکھ سخت محنت کر رہے تھے اور بالآخر آج اسے گرفتار کر لیا۔ ان کی رہنمائی میں مقامی کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر اشوک شیلکے اور ان کی ٹیم نے مہاکال کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر کے بدھ کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے مہاکال کو 20 جون تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

پولس نے بتایا کہ سنتوش جادھو اور سوربھ مہاکال بھی یکم اگست 2021 کو پونے کے امبی گاؤں تعلقہ میں ایک اومکار بنکھیلے کے قتل میں ملوث تھے، تب سے دونوں فرار تھے۔ دیہی پولیس نے اس کے خلاف مہاراشٹر پریوینشن آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔ Sharp shooter Soro Mahakal arrested in Misa murder case

پولیس نے کہا کہ جادھو اور مہاکال پنجاب، راجستھان جا رہے تھے اور وہاں کئی سنگین جرائم بھی کر رہے تھے۔ اس نے بھتہ خوری کے لیے راجستھان کے جواہر نگر میں ایک تاجر کے گھر پر فائرنگ کرکے ایک تاجر کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے کہا کہ جادھو کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا اور وہ وہاں لارنس بشنوئی گینگ کے رابطے میں آیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details