نئی دہلی: دہلی تشدد کے ملزم شرجیل امام پر جیل میں حملے کی شکایت پر کڑکڑڈوما عدالت نے جیل انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جیل ملازمین و اہلکاروں کا رجسٹر طلب کر لیا۔ Sharjeel Imam moves Delhi court claiming threat to life in prison
شرجیل امام نے کڑکڑڈوما کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔ قیدیوں نے جیل کے اندر ان پر حملہ کیا اور انہیں دہشت گرد اور غدار کہا۔ کڑکڑڈوما عدالت نے شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت 20 جولائی کو درخواست ضمانت پر فیصلہ سنائے گی۔ 11 اپریل کو کڑکڑ ڈوما کورٹ نے شرجیل امام کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ 24 جنوری کو عدالت نے اس کیس میں شرجیل امام کے خلاف دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا اور بغاوت سمیت دیگر دفعات کے تحت الزامات عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔ Sharjeel Imam moves Delhi court claiming threat to life in prison