اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: ایک بار پھر مسجد فتحپوری نمازیوں کے لیے کھلی - سوشل دسٹینسنگ کا خاص خیال

شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے عوام سے سماجی دوری کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی ہے تاکہ یہ مہلک وبا دیگر افراد کو مزید اپنا شکار نہ بنا سکے۔

دہلی: ایک بار پھر مسجد فتحپوری نمازیوں کے لیے کھلی
دہلی: ایک بار پھر مسجد فتحپوری نمازیوں کے لیے کھلی

By

Published : Jul 4, 2020, 12:39 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کی شاہی مسجد فتحپوری کے دروازے آج ایک بار پھر عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

دہلی: ایک بار پھر مسجد فتحپوری نمازیوں کے لیے کھلی

دراصل گذشتہ 12 جون کو بعد نماز جمعہ فتحپوری مسجد کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ 4 جولائی سے مسجد عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔
یہ فیصلہ کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کو دیکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔ حالانکہ اس سے قبل تقریب 70 روز تک تمام مذہبی مقامات پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد تھی جسے 8 جون کو مرکز نے کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم مساجد کھلنے کے 3 دن بعد ہی حالات کے مدنظر ایک بار پھر شاہی مسجد فتحپوری کو بند کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 'فتحپوری مسجد کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گیے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ابھی نمازیوں کے لیے کچھ پابندیاں عائد ہیں۔ جیسے وضو گھر سے کرکے آنا، اپنی جائے نماز ساتھ لانا، سینیٹائز کا استعمال، چہرے پر ماسک۔

وہیں شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے عوام سے سوشل دسٹینسنگ کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی ہے تاکہ یہ مہلک وبا دیگر افراد کو مزید اپنا شکار نہ بنا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details