ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے تمام مذہبی مقامات پر پابندی عائد ہے۔
ایسے میں شاہی مسجد فتحپوری کے امام و خطیب ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے ایک ویڈیو کے ذریعہ بتایا کہ جمعۃ الوداع کی نماز بھی عام جمعہ کی طرح ہی ادا کی جائے گی لیکن اس نماز میں آپ تمام حضرات بارگاہِ الہی میں اس مہلک بیماری سے نجات کے لیے دعا کریں تاکہ یہ وبا اس دنیا سے ختم ہو جائے۔'
شاہی مسجد فتحپوری کے امام و خطیب نے کہا کہ 'عید الفطر کی جگہ چاشت کی 4 رکعتیں، ظہر کی طرح ادا کریں۔ نماز سے قبل کچھ میٹھا کھا لیں اور تکبیر بھی پڑھتے رہیں۔'