قومی دارالحکومت دہلی میں کروناوائرس کو دیکھتے ہوئے دہلی کی شاہجہانی مسجد فتحپوری کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم نے اعلان کیا ہے کہ تمام نمازیں گھر میں ہی ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ممکن ہو تہ جمعہ کی نماز بھی گھر میں ادا کریں، کیونکہ یہ حاکم وقت کا حکم ہے اور ایسے حالات میں شریعت بھی ہمیں چھوٹ دیتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ جمعہ کو شیعہ جامع مسجد کے امام سید محسن تقوی نے بھی جمعہ کی نماز مسجد میں ادا کرنے سے منع کر دیا تھا، لیکن دہلی کی شاہی جامع مسجد اور دیگر مساجد میں نماز جمعہ باجماعت ادا کی گئی تھی۔
جمعہ کی نماز گھروں میں ہی ادا کریں واضح رہے کہ چینی شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والی کرونا وائرس کی وبا اب تک چار لاکھ 38 ہزار افراد کو اپنی زد میں لے چکی ہے، جس سے مرنے والوں کی اعداد وشمار 19000 عبور کرگئی ہے، بھارت میں کرونا وائرس سے اب تک 562 لوگ متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اطلاع کے مطابق 10 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔