اردو

urdu

By

Published : Mar 10, 2020, 3:09 AM IST

ETV Bharat / state

شاہین باغ نے ملک کو نیا تاثر دیا ہے: عطیہ صدیقہ

قومی دارالحکومت دہلی میں ’بین الاقوامی یوم خواتین‘ کے موقع پریس کلب آف انڈیا میں منعقد پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین کی سکریٹری نے کہا کہ' شاہین باغ میں خواتین نے تبدیلی کی صدا دی ہیں اور آج ملک میں ایک نئے احساس نے جنم لیا ہے۔اس تحریک نے ایک حیرت انگیز تبدیلی اور نیا تاثر دیا ہے'۔

پریس کانفرنس جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین
پریس کانفرنس جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین

انہوں نے کہا کہ' آج ملک میں خواتین کے امپاورمنٹ کی باتیں کی جاتی ہیں،ہمارے وزیر اعظم بھی یہی نعرہ دیتے ہیں مگر عملی طور پر اس کا اثر دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔ خواتین تعلیم،روزگار میں پیچھے تو ہیں ہی، ان کی سیکورٹی بھی ملک کے اندر ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا'۔

جماعت اسلامی کا’شعبہ خواتین‘سماج میں خاص طور پر خواتین میں بیداری لانے،انہیں تعلیمی اور سماجی طورپر آگے بڑھانے کی کوششوں میں مسلسل لگا ہوا ہے۔اس کے لئے شہروں کے علاوہ دیہی علاقوں میں اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں اور ان میں بہمہ جہت بیداری لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

پریس کانفرنس جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین

عطیہ صدیقہ نے مظاہرہ کر رہی خواتین کی ستائش کیی اور کہا کہ ہندوستانی آئین،شہری آزادیاں،جمہوریت اور حقوق کے تحفظ کے لئے ہندوستانی عوام،خاص طور پرخواتین کے ذریعہ شروع کی گئی جدو جہد کو شروع ہوئے تقریباً تین ماہ پورا ہونے کو ہے۔

اس کے باوجود خواتین کے جوش و خروش اور حوصلے میں کسی طرح کی کمی نہیں ہوئی ہے۔ان کی تحریک کو کچلنے اور مشکلات کھڑی کرنے کی نت نئی کوششیں کی گئیں مگر انہوں نے تمام رکاوٹوں کو مسترد کردیا۔

خواتین کی اس جدو جہد اور ہمت کی پوری دنیا میں تعریف ہورہی ہے۔آج ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں پُر امن احتجاج ہورہے ہیں۔آج خواتین تفریق اور ناانصافی کے خلاف ایک فکر اور ریلنگ پوائنٹ بن چکی ہیں اور وہ اپنے نقطہ نظر کو انتہائی واضح طور پر پیش کررہی ہیں

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کی شعبہ خواتین کی کو- سکریٹری رحمت النساء نے کہا کہ 'ہم عدل اور باہمی بھائی چارگی پر یقین رکھتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہم سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں کیونکہ یہ قانون انصاف پر مبنی نہیں ہے'

انہوں نے مزید کہا کہ 'افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اس وقت ملک اقتصادی بحران کے دلدل میں پھنسا ہوا ہے اور وزیر اعظم اپنے ملک کے شہریوں کو ہی بے وطن کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ آج خواتین کی بڑی تعداد ملک میں جمہوریت اور شہری آزادی کو بحال کرنے کے لئے سڑک پر اتری ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details