اردو

urdu

ETV Bharat / state

شاہین باغ کا بس اسٹینڈ لائبریری میں تبدیل - شاہین باغ بس اسٹینڈ کو فاطمہ شیخ اور ساویتری بائی پھولے لائبریری میں تبدیل کر دیا گیا ہے

دہلی کے اوکھلا علاقہ میں واقع شاہین باغ میں سی اے اے، این آر سی کے خلاف احتجاج جاری ہے تو وہیں مظاہرے میں آنے والے لوگوں کو سچائی اور تاریخی حقائق سے واقفیت کے لیے شاہین باغ بس اسٹینڈ کو فاطمہ شیخ اور ساویتری بائی پھولے لائبریری میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

شاہین باغ کا بس اسٹینڈ لائبریری میں تبدیل
شاہین باغ کا بس اسٹینڈ لائبریری میں تبدیل

By

Published : Jan 25, 2020, 5:39 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 9:29 AM IST

ایک طرف جہاں شاہین باغ کی انقلابی خواتین نے این پی آر،این آر سی اور سی اے اے کے خلاف مظاہروں کے مقصد اور سمت کو بدل کر رکھ دیا ہے تو وہیں مظاہرے میں آنے والے لوگوں کو تاریخی حقائق سے واقفیت کے لیے شاہین باغ بس اسٹینڈ کو لائبریری میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ویسے بھی کتاب انسان کو سکون، شعور آگہی اور وجدان کے خزینے عطا کرتی ہے۔ کتاب انسانی سوچوں کو گہرائی اور وسعت سے نوازتی ہے۔

اس مقصد پر عمل آوری کے لیے ہی فاطمہ شیخ اور ساویتری بائی پھولے لائبریری کا وجود سامنے آیا ہے۔

شاہین باغ کا بس اسٹینڈ لائبریری میں تبدیل

جہاں ہر وقت لوگ بیٹھ کر کتابوں کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ شروعات میں چند کتابیں وہاں موجود تھیں لیکن لوگوں نے اپنی طرف سے کتابیں عطیہ کرنا شروع کر دی ہیں اور اب اردو، ہندی اور انگریزی میں متعدد کتابیں وہاں موجود ہیں۔

ہر وقت وہاں احتجاج میں موجود اور آنے والے لوگ کتابوں کا مطالعہ کرکے تاریخی حقائق سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔

اس لائبریری کے سرگرم رکن محمد آصف جو خود ایک طالب علم ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس میں بہت سی تاریخی کتابیں ہیں بالخصوص ہندوستانی آئین مختلف زبانوں میں موجود ہے اور اس کے علاوہ بہت سی تاریخی شخصیات کی تصنیفات بھی ہیں تاکہ لوگ حقائق سے باخبر ہوسکیں۔ عوام منفی پروپیگنڈہ سے باخبر ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک یہ مظاہرے جاری رہیں گے تب تک یہ لائبریری یہاں موجود رہے گی اور کامیابی کی صورت میں اس لائبریری کو شاہین باغ میں کہیں شفٹ کر دیا جائے گا تا کہ آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر لوگ اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔ جب تک اس قانون کو سرکار ہٹا نہیں لیتی تب تک یہ لائبریری یہاں موجود رہے گی۔

آصف کا کہنا تھا کہ دوپہر 12 بجے ہم اسے کھول دیتے ہیں اور رات ایک بجے تک لوگوں کا ہجوم یہاں موجود ہوتا ہے اور مطالعہ جاری رہتا ہے۔ اب ان کے ساتھ بہت سے لوگ شامل ہو گئے ہیں تاکہ اس لائبریری کو مزید وسعت دی جا سکے۔ فی الحال اس لائبریری میں سیکڑوں کتابیں موجود ہیں اور اپنے بامقصد حصول کی جانب گامزن ہے۔

'شاہین باغ کا احتجاج پرامن ہے'

Last Updated : Feb 18, 2020, 9:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details