اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہید بھگت سنگھ ایک سچے قومی ہیرو تھے: ڈاکٹر آنند کمار

راشٹریہ نرمان پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر آنند کمار نے یوم شہداء کے موقع پر بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کے لیے کی گئی ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔

شہید بھگت سنگھ ایک سچے قومی ہیرو تھے: ڈاکٹر آنند کمار
شہید بھگت سنگھ ایک سچے قومی ہیرو تھے: ڈاکٹر آنند کمار

By

Published : Mar 24, 2021, 8:20 AM IST

یوم شہداء کے موقع پر ملک بھر میں قومی ہیروز کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔ راشٹریہ نرمان پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر آنند کمار نے یوم شہداء کے موقع پر مسلح انقلاب کے رہنماؤں بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بھگت سنگھ کو ایک حقیقی قومی ہیرو قرار دیا اور کہا کہ اگر ملک کی طاقت بھگت سنگھ، سبھاش چندر بوس جیسے قوم پرستوں کے ہاتھ میں ہوتی تو بھارت آج ترقی کی بلندی پر ہوتا ہے اور ملک تقسیم بھی نہ ہوتا۔

شہید بھگت سنگھ ایک سچے قومی ہیرو تھے: ڈاکٹر آنند کمار

صدر ڈاکٹر آنند کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھگت سنگھ نے برطانوی سلطنت کو یہ احساس دلادیا تھا کہ وہ ہندوستانیوں کو ڈرا کر یا پھانسی کا خوف ظاہر کرکے آزادی کی جدوجہد کے راستہ سے نہیں ہٹا سکتے۔ راشٹریہ نرمان پارٹی کی سربراہی میں قومی راجدھانی دہلی کے کناٹ پلیس میں "یوم شہادت" کا اہتمام کیا گیا ۔

شہید بھگت سنگھ ایک سچے قومی ہیرو تھے: ڈاکٹر آنند کمار

اس موقع پر ڈاکٹر سروسوت موہن مانیشی اور دنیش رگھو ونشی جیسے قومی شعراء نے انقلابی گیت گائے۔ پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر آنند کمار نے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے انقلابیوں کے لئے ہر ریاست میں یادگاریں بنائی جائیں، جس میں ان کی معلومات، تصاویر، فلمیں، مجسمے نیز ان کی زندگی اور کام کی تفصیلات ٹیکسٹ کتابوں میں دی جانی چاہئے۔

شہید بھگت سنگھ ایک سچے قومی ہیرو تھے: ڈاکٹر آنند کمار
شہید بھگت سنگھ ایک سچے قومی ہیرو تھے: ڈاکٹر آنند کمار
شہید بھگت سنگھ ایک سچے قومی ہیرو تھے: ڈاکٹر آنند کمار

ABOUT THE AUTHOR

...view details