آگرہ:ایف-4 انڈین چیمپئن شپ چنئی کے نزدیک سریپرمبدور میں منعقد ہو رہی ہے۔ اب تک منعقدہ 11 ریسوں میں آگرہ کے شاہان نے دو ریسوں میں پہلا، ایک ریس میں دوسرا اور تین ریسوں میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ شاہان حیدرآباد کی بلیک برڈز ٹیم کے ساتھ کار نمبر 11 میں ریس کر رہے ہیں۔
ان کے ٹیم ویتنام کے ایلکس سوائر ہیں جو 12 نمبر کی کار چلا رہے ہیں۔ چیمپئن شپ ٹیبل میں آسٹریلیا کے کوپر ویبسٹر پہلے، امریکہ کے اکشے بوہرا دوسرے اور شاہان تیسرے نمبر پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں 15 ریسوں میں سے چار ریس ابھی باقی ہیں۔
سریپرمبدور کے علاوہ ایف-4 انڈین ریس حیدرآباد شہر کے اندر ٹینک بینڈ روڈ اور چنئی شہر کے اندر آئی لینڈز گراؤنڈز کی سڑکوں پر منعقد ہونی تھی، لیکن چنئی میں اسمبلی انتخابات اور طوفان کی وجہ سے یہ دونوں راؤنڈ منسوخ کر دیے گئے۔ شاہان علی محسن ایف-4 انڈین چیمپئن شپ کے افتتاحی ایڈیشن میں ریس کر رہے ہیں۔ یہ ایونٹ ایف آئی اے (ورلڈ ایسوسی ایشن آف موٹر اسپورٹس) کا ایونٹ ہے جس میں ہندستان اور دیگر ممالک کے ڈرائیور حصہ لے رہے ہیں۔
ایف آئی اے سے تصدیق شدہ ایف-4 کاریں فرانس سے درآمد کی جاتی ہیں اور ٹربو چارجڈ رینالٹ انجنوں سے چلتی ہیں، جو 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں۔ انڈین ایف-4 چیمپئن شپ میں کل ملاکر 12 ڈرائیور حصہ لے رہے ہیں، جن میں سے تین کا تعلق ہندوستان سے ہے اور باقی آسٹریلیا، امریکہ، تسمانیہ، انگلینڈ، یو اے ای، سنگاپور، ملائیشیا، ویتنام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ہندستان کی ایک خاتون ڈرائیور بھی ہے۔